Blog
Books
Search Hadith

تصویر بنانے کی ممانعت اور ان کپڑوں، بچھونوں اور پردوں وغیرہ کے حکم کا بیان جن پر تصویریں بنی ہوتی ہیں تصویر سے ممانعت اور تصویر بنانے والے کی وعید کا بیان

۔

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی تصویر بنائی اسے روزِ قیامت عذاب دیا جائے گا اور اس وقت تک ہوتارہے گا، جب تک اس میں روح نہ پھونک دے، جبکہ وہ روح نہیں پھونک سکے گا، جو خواب میں تکلف کا مظاہرہ کرے گا، اسے روز قیامت عذاب دیا جائے گا اور اس وقت تک دیا جاتا رہے گا، جب تک کہ وہ جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ نہ لگا دے اور جو آدمی ان لوگوں کی بات سنے گا، جو اس سے دور بھاگتے ہوں یعنی اس کو نہ سنانا چاہتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں (سیسہ ڈال کر) اس کو عذاب دیا جائے گا۔
Haidth Number: 8052
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۰۵۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۰۴۲ (انظر: ۱۸۶۶)

Wazahat

فوائد:… جاسوسی کرنے والوں، چھپ کر دوسروں کی باتیں سننے والوں یا ان کو ریکارڈ کر لینے والوں اور دوسروں کے معائب کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، جب کان میں ایک چیونٹی گھس جائے تو یوں لگتا ہے، جیسے کوئی جہاز داخل ہو گیا، اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ پگھلائے ہوئے سیسہ کی کتنی تکلیف ہو گی، العیاذ باللہ۔