Blog
Books
Search Hadith

تصویر بنانے کی ممانعت اور ان کپڑوں، بچھونوں اور پردوں وغیرہ کے حکم کا بیان جن پر تصویریں بنی ہوتی ہیں تصویر سے ممانعت اور تصویر بنانے والے کی وعید کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک بچی کے ہاتھ میں کپڑوں کے ٹکڑوں کا بنا ہوا ایک گھوڑا دیکھا اور کہا: کیا تم یہ نہیں دیکھ رہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ آدمی یہ کام کرتا ہے، جس کا قیامت کے دن کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
Haidth Number: 8062
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۰۶۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لابھام الرجل الذی من قریش و أبیہ، ثم ھذا الخبر یخالف ما ثبت من حدیث عائشۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا (انظر: ۷۸۸۰)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے ثابت ہوا کہ ذی روح چیز کی تصویر بنانا حرام ہے، وہ انسان ہو، جانور ہو، پرندہ ہو یا درندہ ہو، اس بارے میں شریعت نے بہت، بلکہ ہمارے اندازے اور سوچ سے بڑھ کر مذمت کی ہے، لیکن عصر حاضر کے مزاج کا کیا بنے گا، ہر آدمی اپنی مووی اور البم بنانے کا عشق کی حد تک شوق رکھتا ہے، رہی سہی کمی کیمرہ والے موبائلوں نے پوری کر دی ہے اور کوئی آدمی سنجیدگی سے شرعی فیصلہ سننے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔