Blog
Books
Search Hadith

خوبصورت لباس کی رخصت، لیکن اس سلسلے میں تواضع کے مستحب ہونے اور شہرت اور اسبال کی کراہت کے ابواب خوبصورت لباس اور اس میںتواضع کے مستحب ہونے کا بیان

۔

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ شخص دوزخ میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں ایک دانے کے برابر ایمان ہو گا اور وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں ایک دانے کے برابر تکبر ہو گا۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے یہ پسند ہے کہ میرا لباس دھلا ہوا ہو، میرے سر میں تیل لگا ہو، میرے جوتے کا تسمہ نیا ہو، انھوں نے مزید اشیاء کا بھی ذکر کیا، حتیٰ کہ اپنے کوڑے کے دستے کا بھی تذکرہ کیا، اے اللہ کے رسول! کیا یہ چیزیں تکبر میں شامل ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ تو جمال اور خوبصورتی ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ خود بھی جمیل ہے اور جمال کو پسند بھی کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ آدمی حق کو ٹھکرا دے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔
Haidth Number: 8096
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۰۹۶) تخریج: مرفوعہ صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لارسالہ، یحیی بن جعدۃ لم یلق ابن مسعود، أخرجہ الحاکم: ۱/ ۲۶، والطبرانی فی الکبیر : ۱۰۵۳۳(انظر: ۳۷۸۹)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا معنی درست ہے، جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت کے مطابق ایک آدمی نے کہا کہ اگر آدمی یہ پسند کرتا ہو کہ اس کے کپڑے اور اور جوتے اچھے ہوں تو اس کے جواب میں بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہی الفاظ ارشاد فرمائے تھے کہ اللہ تعالی خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔