Blog
Books
Search Hadith

عورتوں اورمردوں کی خوشبو کا بیان

۔

۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نہ سرخ رنگ کی ریشم کی چادر پر سوار ہوں گا، نہ عصفر بوٹی سے رنگا کپڑا پہنوں گا اور نہ ایسی قمیص پہنوں گا، جس کے گریبان اور آستینوں پر ریشم لگا ہوا ہو۔ ساتھ ہی حسن نے اپنی قمیص کے گریبان کی طرف اشارہ کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزید فرمایا: خبردار!مردوں کی خوشبو وہ ہے، جس میں رنگ نہ ہو اورعورتوں کی خوشبو وہ ہے، جس میں رنگ ہو اور خوشبو کی مہک نہ ہو۔
Haidth Number: 8168
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۱۶۸) تخریج: حسن لغیرہ دون قولہ: ’ولا البس القمیص المکفف بالحریر فقد صح ما یخالفہ، وھذا اسناد لم یمسع الحسن البصری من عمران، أخرجہ ابوداود: ۴۰۴۸، وأخرجہ مختصرا الترمذی: ۲۷۸۸ (انظر: ۱۹۹۷۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے ثابت ہوا کہ مرد حضرات وہ خوشبولگائیں جس کا رنگ نہ ہو اور مہک دور تک جائے، نیت اصل میں سنت پر عمل کرنا ہو، آج کل اس قسم کی خوشبوئیں اور عطر بہت زیادہ ہیں، جیسے گلاب، کستوری، عنبر اور کافور وغیرہ اورعورتوں کی خوشبو ایسی ہونی چاہیے جو رنگدار ہو، مگر دور تک مہک نہ ہو جیسا کہ زعفران، خلوق یا مہندی ہے لیکن جب عورت خاوند کے پاس ہو باہر نہ جانا ہو پھر جو چاہے خوشبو استعمال کر سکتی ہے۔