Blog
Books
Search Hadith

آگ پر پکی ہوئی چیز کو کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان

۔ (۸۲۱)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: کُنْتُ أَنَا وَأُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ وَأَبُو طَلْحَۃَ جُلُوْسًا فَأَکَلْنَا لَحْمًا وَخُبْزًا ثُمَّ دَعَوْتُ بِوَضُوْئٍ فَقَالَا: لِمَ تَتَوَضَّأُ؟ فَقُلْتُ: لِھٰذَا الطَّعَامِ الَّذِی أَکَلْنَا، فَقَالَا: أَتَتَوَضَّأُ مِنَ الطَّیِّبَاتِ؟ لَمْ یَتَوَضَّأْ مِنْہُ مَنْ ہُوَ خَیرٌ مِنْکَ۔ (مسند أحمد: ۲۱۴۹۹)

سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں: میں، سیدنا ابی بن کعب اور سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہم ‌بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے گوشت اور روٹی پر مشتمل کھانا کھایا، پھر میں (انس) نے وضو کیلئے پانی منگوایا، ان دونوں نے مجھے کہا: تم کیوں وضو کرنا چاہتے ہو؟ میں نے کہا: اس کھانے کی وجہ سے جو ہم نے کھایا ہے، انھوں نے کہا: کیا تم پاکیزہ چیزیں کھانے کی وجہ سے وضو کرتے ہو؟ اس ہستی نے تو اس قسم کے کھانے کے بعد وضو نہیں کیا تھا، جو تم سے بہتر ہے۔
Haidth Number: 821
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۲۱) تخریج: اسنادہ حسن۔ أخرجہ مالک فی المؤطا : ۱/ ۲۷، والطحاوی فی شرح معانی الآثار : ۱/ ۶۹ (انظر: ۲۱۱۸۰)

Wazahat

فوائد:… وضو کرنے یا نہ کرنے کا تعلق پاکیزہ چیزوں سے نہیں تھا، شروع میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ آگ پر پکی ہوئی چیزوں کے کھانے سے وضو کرتے تھے، بعد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اس عمل کو ترک کر دیا تھا۔