Blog
Books
Search Hadith

سفید بالوں کو مہندی اور کتم (ایک پودا) وغیرہ سے رنگنے کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو رمثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ روایت ہے کہ میں نے حج کیا اور میں نے کعبہ کے سائے میں ایک آدمی کو دیکھا، میرے ابا جان نے مجھ سے کہا:کیا تجھے معلوم ہے یہ کون آدمی ہے؟ یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہیں، جب ہم آپ تک پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال کان تک تھے اور بالوں پر مہندی کے نشانات تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو سبز رنگ کی چادریں اوڑھ رکھی تھیں، میں نے دیکھا کہ آپ کے سفید بال مہندی کی وجہ سے سرخ نظر آ رہے تھے۔
Haidth Number: 8202
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۲۰۲) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۷۲۱(انظر: ۷۱۱۲)

Wazahat

فوائد:… وفرہ ان بالوں کو کہتے ہیں، جو کان کی لو تک پہنچتے ہیں۔