Blog
Books
Search Hadith

قزع کی کراہت اور مکمل سر منڈوانے کی رخصت کا بیان

۔

۔ سیدنا عبداللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (سیدنا جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کے موقع پر) تین دن تک ہمارے پاس تشریف نہ لائے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آئے اور ہم سے فرمایا: آج یا کل کے بعد میرے بھائی جعفر پر نہ رونا، میرے بھتیجوں کو بلائو۔ پس ہمیں لایا گیا، ایسے لگ رہا تھا کہ ہم چوزے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’حجام کو بلائو۔ پس حجام کو لایا گیا، پھر اس نے ہمارے سرمونڈ دئیے۔
Haidth Number: 8231
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۲۳۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ النسائی فی الکبری : ۸۶۰۴ (انظر: ۱۷۵۰)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ عام حالات میں بھی سر منڈوایا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ حکم مردوں کے لئے ہے، عورتوں کے لئے سر منڈوانا ناجائز ہے کیونکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا ہے کہ عورت اپنا سرمنڈوائے (نسائی)