Blog
Books
Search Hadith

چھینک، اس کے آداب اور چھینکنے والے کی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہنے کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چھینکتے تو اپنا کپڑا یا اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ لیتے اور آواز کو پست کر لیتے تھے۔
Haidth Number: 8236
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۲۳۶) تخریج: اسنادہ قوی، أخرجہ ابوداود: ۵۰۲۹، والترمذی: ۲۷۴۵ (انظر: ۹۶۶۲)

Wazahat

فوائد:… ابوداود کی روایت کے الفاظ زیادہ بامعنی اور واضح ہیں، وہ الفاظ یہ ہیں: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إذَا عَطَسَ وَضَعَ یَدَہٗ أَوْ ثَوْبَہٗ عَلٰی فِیْہِ وَخَفَضَ أَوْ غَضَّ بِہَا صَوْتَہٗ۔… جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چھینکتے تو اپنا ہاتھ یا کپڑا اپنے منہ پر رکھتے اور اس کے ذریعے اپنی آواز کو پست کر لیتے۔