Blog
Books
Search Hadith

کسی گھر میں مالک کی اجازت کے بغیر داخل ہونے سے اور خاوندوں کی اجازت کے بغیر ان کی بیویوں کے پاس جانے سے ممانعت کا بیان

۔

۔ سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے غلام کو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی جانب بھیجا تاکہ یہ ان کی بیوی سیدہ اسماء بنت عمیس کے پاس آنے کی عمرو کے لئے اجازت طلب کرے، انہوں نے اجازت دے دی، انہوں نے ضرورت کے مطابق بات کی، جب وہ باہر نکلے تو غلام نے اس کی وجہ پوچھی کہ عمرو بغیر اجازت کے سیدہ اسماء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس داخل کیوں نہیں ہوئے، سیدنا عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہاکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی کی بیوی سے بات کرنے کے لیے اس سے اجازت لینے سے منع فرمایا، الا یہ کہ پہلے ان کے خاوندوں سے اجازت لی جائے۔
Haidth Number: 8294
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۲۹۴) تخریج: حدیث صحیح بطرقہ وشواھدہ، أخرجہ الترمذی: ۲۷۷۹(انظر: ۱۷۷۶۷)

Wazahat

فوائد:… یعنی شادی شدہ خاتون کی اجازت دے دینا کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے پاس جانے سے پہلے اس کے خاوند سے اجازت طلب کی جائے اور پھر اس سے اجازت مانگی جائے۔