Blog
Books
Search Hadith

آنے والے کے لئے کھڑا ہونے کا بیان

۔

۔ ایک روایت میں ہے کہ سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں جب سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نمودار ہوئے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنے سردار کی طرف کھڑے ہو جائو اور انہیں نیچے اتارو۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ہمارا سید اور سردار تو اللہ تعالیٰ ہے، بہرحال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انہیں اتارو۔ پس انھوں نے ان کو اتارا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے سعد! ان کے بارے میں فیصلہ کرو۔ …۔
Haidth Number: 8317
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۱۷م) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… ذہن نشین کر لیں کہ صحابہ کرام کا سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے لیے کھڑا ہونا محض ان کی تعظیم کے لیے نہیں تھا، بلکہ ان کو گدھے سے اتارنے کے لیے کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا تھا، کیونکہ وہ غزوۂ خندق کے موقع پر زخمی ہو گئے تھے۔