Blog
Books
Search Hadith

قرآن کریم کے فضائل، تفسیر اور اسبابِ نزول کی کتاب

۔ (۸۳۲۴)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((الصِّیَامُ وَالْقُرْآنُ یَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،یَقُولُ الصِّیَامُ: أَ یْ رَبِّ مَنَعْتُہُ الطَّعَامَ وَالشَّہَوَاتِ بِالنَّہَارِ فَشَفِّعْنِی فِیہِ، وَیَقُولُالْقُرْآنُ: مَنَعْتُہُ النَّوْمَ بِاللَّیْلِ فَشَفِّعْنِی فِیہِ۔)) قَالَ: ((فَیُشَفَّعَانِ)) (مسند احمد: ۶۶۲۶)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایاـ روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لئے سفارش کریں گے، روزہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے اس کو کھانے پینے اور دوسری خواہشات سے سے روکے رکھا، پس تو اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما، اُدھر قرآن کہے گا: میں نے اس کو رات کو نہ سونے دیا، پس تو اس کے حق میری سفارش قبول فرما۔ سو ان کی سفارش قبول کر لی جائے گی۔
Haidth Number: 8324
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۲۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی فی المشکاۃ ۔ أخرجہ الحاکم: ۱/ ۵۵۴، والبیھقی فی الشعب : ۱۹۹۴ (انظر: ۶۶۲۶)

Wazahat

فوائد: … قرآن کریم اور روزہ، دونوں کی سفارش کے الفاظ پر غور کریں تاکہ ہم میں قرآن پر عمل کرنے، رات کو قیام کرنے اور روزے کے تقاضے پورے کرنے کی رغبت پوری ہو۔