Blog
Books
Search Hadith

قرآن پاک کو سیکھنے سکھانے، اس کو حفظ کرنے پر رغبت دلانے اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۳۳۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَوْ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ، شَکَّ الْاَعْمَشُ قَالَ: یُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ: اِقْرَہْ وَارْقَہْ! فَاِنَّ مَنْزِلَتَکَ عِنْدَ آخِرِ آیَۃِ تَقْرَؤُھَا۔ (مسند احمد: ۱۰۰۸۹)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صاحب ِ قرآن سے کہا جائے گا کہ تو پڑھتا جا اور چڑھتا جا، اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ، جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا، پس بیشک تیری منزل وہ ہو گی، جہاں تو آخری آیت پڑھے گا۔
Haidth Number: 8333
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۳۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ الترمذی: ۲۹۱۵ (انظر: ۱۰۰۸۷)

Wazahat

فوائد: …معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی آیات کی تعداد جنت کے درجات کے برابر ہے، جس کو جتنی آیاتیاد ہوں گی، اس کو اتنے ہی درجے ملیں گے۔