Blog
Books
Search Hadith

قرآن پاک کو سیکھنے سکھانے، اس کو حفظ کرنے پر رغبت دلانے اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۳۳۷)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ لِلّٰہِ اَھْلَیْنِ مِنَ النَّاسِ۔)) فَقِیْلَ: مَنْ اَھْلُ اللّٰہِ مِنْہُمْ؟ قَالَ: ((اَھْلُ الْقُرْآنِ ھُمْ اَھْلٌ لِلّٰہِ وَخَاصَّتُہٗ۔)) (مسنداحمد: ۱۲۳۰۴)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے اہل اللہ بھی موجود ہیں۔ کسی نے کہا:اہل اللہ کون ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قرآن والے اللہ کااہل اور اس کے بندگان خاص ہیں۔
Haidth Number: 8337
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۳۷) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۱۵(انظر: ۱۲۲۷۹)

Wazahat

فوائد: …اہلِ قرآن سے مراد وہ لوگ ہیں، جو قرآن مجید کو یاد کرتے ہیں، رات کی گھڑیوں میں اور دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کرتے ہیں، اس پر عمل کرتے ہیں اور اس کی تعلیم و تعلّم کا بند و بست کرتے ہیں۔ اہل اللہ سے مراد اللہ تعالی کے اولیاء اور اس کے خاص لوگ ہیں۔