Blog
Books
Search Hadith

قرآن پاک کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان

۔ (۸۳۴۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((فِیکُمْ کِتَابُ اللّٰہِ، یَتَعَلَّمُہُ الْأَ سْوَدُ وَالْأَ حْمَرُ وَالْأَ بْیَضُ، تَعَلَّمُوہُ قَبْلَ أَ نْ یَأْتِیَ زَمَانٌ یَتَعَلَّمُہُ نَاسٌ، وَلَا یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ، وَیُقَوِّمُونَہُ کَمَا یُقَوَّمُ السَّہْمُ، فَیَتَعَجَّلُونَ أَ جْرَہُ وَلَا یَتَأَ جَّلُونَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۲۵۳)

۔ سیدنا سہل بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب موجود ہے، سیاہ، سفید اور سرخ رنگ والا، ہر کوئی اس کو سیکھتا ہے،اس کو اس وقت سے پہلے پہلے سیکھ لو، جب لوگ اسے سیکھیں گے، لیکنیہ ان کی ہنسلی کی ہڈیوں سے نیچے نہیں اترے گا اور اس کے الفاظ اس طرح سیدھے کریں گے، جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ دنیا میں ہی اس کی اجرت طلب کریں گے، آخرت تک تاخیر نہیں کریں گے۔
Haidth Number: 8342
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۴۲) تخریج: حدیث حسن ۔ أخرجہ ابوداود: ۸۳۱ (انظر: ۲۲۸۶۵)

Wazahat

فوائد:…ایسے لوگ تکلف کر کے قرآن مجید کے الفاظ میں حسن بھرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ لوگ ان کی طرف راغب ہوں، جیسے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پیشین گوئی کی، اب ایسے ہی واقع ہو چکا ہے۔