Blog
Books
Search Hadith

قرآن پاک کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان

۔ (۸۳۴۴)۔ عَنْ أَ بِی عَبْدِالرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ کَانَ یُقْرِئُنَا مِنْ أَ صْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ نَّہُمْ کَانُوْا یَقْتَرِئُ وْنَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَشْرَ آیَاتٍ، فَلَا یَأْخُذُونَ فِی الْعَشْرِ الْأُخْرٰی حَتّٰییَعْلَمُوْا مَا فِی ہٰذِہِ مِنْ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ، قَالُوا: فَعَلِمْنَا الْعِلْمَ وَالْعَمَلَ۔ (مسند احمد: ۲۳۸۷۸)

۔ ابو عبدالرحمن کہتے ہیں: جن صحابہ نے ہمیں قرآن مجید پڑھایا، انھوں نے ہمیں بیان کیا کہ جب وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دس آیات پڑھ لیتے تھے تو اگلی دس آیات اس وقت تک نہ پڑھتے تھے، جب تک وہ ان آیات پر عمل نہیں کر لیتے تھے، انھوں نے کہا: ہم نے علم اور عمل دونوں چیزوں کی تعلیم ایک ساتھ حاصل کی۔
Haidth Number: 8344
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۴۴) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۰/ ۴۶۰، والطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۱۴۵۱ (انظر: ۲۳۴۸۲)

Wazahat

فوائد:… قرآن مجید کی تعلیم پر اجرت لینا کیسا ہے؟ دیکھیں حدیث نمبر (۶۱۴۱)کا باب اور اس کی شرح۔ قارئین کرام! اس بحث کا مطالعہ کریں، قرآن کریم کی تعلیم سے متعلقہ افراد کا معاملہ بڑا حساس ہے، ان کو سنجیدگی سے غور کر کے اپنے ارادے کاجائزہ لینا چاہیے۔