Blog
Books
Search Hadith

(قرآن پاک پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی فضیلت)

۔ (۸۳۴۶)۔ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْأَ خْنَسِ أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَنَافُسَ بَیْنَکُمْ إِلَّا فِی اثْنَتَیْنِ، رَجُلٌ أَ عْطَاہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْقُرْآنَ فَہُوَ یَقُومُ بِہِ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّہَارِ وَیَتَّبِعُ مَا فِیہِ، فَیَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَ نَّ اللّٰہَ تَعَالٰی أَ عْطَانِی مِثْلَ مَا أَ عْطٰی فُلَانًا فَأَ قُومَ بِہِ کَمَا یَقُومُ بِہِ، وَرَجُلٌ أَ عْطَاہُ اللّٰہُ مَالًا فَہُوَ یُنْفِقُ وَیَتَصَدَّقُ، فَیَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَ نَّ اللّٰہَ أَ عْطَانِی مِثْلَ مَا أَ عْطٰی فُلَانًا فَأَ تَصَدَّقَ بِہِ۔))، فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَ رَأَ یْتُکَ النَّجْدَۃَ تَکُونُ فِی الرَّجُلِ، وَسَقَطَ بَاقِی الْحَدِیثِ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۹۱)

۔ سیدنایزید بن اخنس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کی خواہش اور رغبت نہیں ہے، مگر دو آدمیوں کے مابین، ایک وہ جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہے اور وہ دن رات کی گھڑیوں میں اس کے ساتھ قیام کرتا ہے اور اس کے احکام کی پیروی کرتا ہے، دوسرا آدمی اس پر رشک کرتے ہوئے کہتا ہیں: اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے بھییہ نعمت عطا کی ہوتی تو میں بھی اس کا اسی طرح اہتمام کرتا، جیسے وہ کرتا ہے۔دوسرا وہ آدمی کہ جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہو وہ اسے خرچ کرتا ہے اور صدقہ کرتا ہے، دوسرا آدمی کہتا ہے: اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھییہ نعمت دے دے تو میں بھی اس کی طرح صدقہ کروں گا۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! دلیری اور بہادری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، اگر وہ کسی آدمی میں ہو، … حدیث کا باقی حصہ ضائع ہو گیا۔
Haidth Number: 8346
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۴۶) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، دون ذکر النجدۃ، وھذا اسناد ضعیف لانقطاعہ، سلیمان بن موسی لم یدرک کثیر بن مرۃ ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۶۲۶، وفی الاوسط : ۲۲۰۵ (انظر: ۱۶۹۶۶)

Wazahat

فوائد:… باقی نیک اعمال میں رشک اور ریس کرنا بھی درست ہے، لیکن اس معاملے میں یہ دو نیکیاں بہت بڑی ہیں، صاحب ِ قرآن اور صاحب ِ مال لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔