Blog
Books
Search Hadith

(قرآن پاک پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی فضیلت)

۔ (۸۳۴۹)۔ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیْدَ اَنَّ شُرَیْحًا الْحَضْرَمِیَّ ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((ذَاکَ رَجُلٌ لَا یَتَوَسَّدُ الْقُرْآنَ)) (مسند احمد: ۱۵۸۱۵)

۔ سیدنا سائب بن یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس شریح حضرمی کا ذکر کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایسا شخص ہے، جو قرآن کو تکیہ نہیں بناتا۔
Haidth Number: 8349
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۴۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ النسائی: ۳/ ۲۵۶ (انظر: ۱۵۷۲۴)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ان الفاظ سے مدح بھی کشید کی جا سکتی ہے اور مذمت بھی، مدح کی صورت میں مفہوم یہ ہو گا کہ تکیہ نہ بنانے سے مراد یہ ہے کہ وہ رات کو تہجد پڑھتا ہے اور مذمت کی صورت میں معنییہ ہوگا کہ نہ اس کوقرآن مجیدیاد ہے اور نہ وہ اس کی قراء ت پر ہمیشگی اختیار کرتا ہے، یعنی جب وہ سوتا ہے تو اس کے ساتھ قرآن مجید نہیں ہوتا۔