Blog
Books
Search Hadith

غسلِ جنابت اور اس کو واجب کرنے والے امور کے ابواب صرف منی کے خروج سے غسل کے واجب ہو جانے کے قائلین کا بیان

۔ (۸۳۷)۔عَنْ أَبِیْ أَیُّوْبَ (الْأَنْصَارِیِّ) أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْمَائُ مِنَ الْمَائِ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۹۷۲)

سیدنا ابو ایوب انصاریؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: غسل کا پانی، منی کے پانی کے خروج سے استعمال کیا جاتا ہے۔
Haidth Number: 837
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۷) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۶۰۷، والنسائی: ۱/ ۱۱۵(انظر: ۲۳۵۷۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مباشرت کے دوران جب تک انزال نہیں ہو گا، اس وقت تک محض شرمگاہوں کے ٹکرانے سے یا دخول سے جنابت کا غسل فرض نہیں ہو گا۔ لیکن یہ رخصت منسوخ ہو چکی ہے، نئے حکم کی وضاحت اگلے دو ابواب میں آ رہی ہے۔