Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کی فضیلت کا بیان مکمل قرآن مجید حفظ کر لینے والے صحابۂ کرام کا بیان

۔ (۸۳۸۱)۔ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو فَذُکِرَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنَّ ذَاکَ لَرَجُلٌ لَا أَ زَالُ أُحِبُّہُ أَ بَدًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((خُذُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَ رْبَعَۃٍ، عَنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ فَبَدَأَ بِہِ، وَعَنْ مُعَاذٍ، وَعَنْ سَالِمٍ مَوْلَی أَ بِی حُذَیْفَۃَ،۔)) قَالَ یَعْلَی اَحَدُ الرُّوَاۃِ : وَنَسِیتُ الرَّابِعَ۔ (مسند احمد: ۶۵۲۳)

۔ مسروق ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں:میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہاں سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ذکر ہونے لگا، انھوں نے کہا: میں اس وقت سے اس آدمی سے محبت کرتا ہوں، جب سے میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کییہ حدیث سنی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اِن چار افراد سے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرو: ابن ام عبد، معاذ، مولائے ابی حذیفہ سالم۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سب سے پہلے ابن ام عبد یعنی سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ذکر کیا۔ یعلی راوی کہتے ہیں: میں چوتھے کا نام بھول گیا۔
Haidth Number: 8381
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۸۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۷۶۰، ومسلم: ۲۴۶۴(انظر: ۶۵۲۳)

Wazahat

فوائد:… چوتھے صحابی سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، جیسا کہ اگلی حدیث سے ثابت ہو رہا ہے۔ کسی سے محبت کرنے کے لیے صحابۂ کرام کے معیار پر غور کریں۔