Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کی فضیلت کا بیان مکمل قرآن مجید حفظ کر لینے والے صحابۂ کرام کا بیان

۔ (۸۳۸۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِسْتَقْرِئُ وا الْقُرْآنَ مِنْ اَرْبَعَۃٍ، مِنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ، وَسَالِمٍ مَوْلٰی اَبِیْ حُذَیْفَۃَ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَاُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ۔)) (مسند احمد: ۶۷۶۷)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اِن چار افراد سے قرآن مجید سیکھو: عبداللہ بن مسعود، مولائے ابی حذیفہ سالم، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب ۔
Haidth Number: 8382
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۳۸۲) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… چار صحابۂ کرام کی بڑی منقبت کا بیان ہے کہ سب سے عظیم کلام کی تعلیم کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے بیشمار ساتھیوں میں صرف چار کا نام پیش کیا۔