Blog
Books
Search Hadith

عہد ِ نبوی میں کندھوں کی ہڈیوں اور سفید پتھروں پر قرآن مجید کی کتابت کا بیان

۔ (۸۴۰۴)۔ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ اَبِیْ حَبِیْبٍ اَنَّ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنِ شُمَاسَۃَ اَخْبَرَہٗ: اَنَّزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نُؤَلِّفُ الْقُرْآنَ مِنَ الرِّقَاعِ اِذْ قَالَ: ((طُوْبٰی لِلشَّامِ)) قِیْلَ: وَلِمَ ذٰلِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((اِنَّ مَلَائِکَۃَ الرَّحْمَۃِ بَاسِطَۃٌ اَجْنِحَتَہَا عَلَیْہٖ)) (مسند احمد: ۲۱۹۴۳)

۔ سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بیٹھے کپڑے کے ٹکڑوں میں قرآن مجید کی تالیف کر رہے تھے، اچانک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شام کے علاقہ کے لئے خوشخبری ہو۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رحمت کے فرشتوں نے اس پر اپنے پر پھیلائے ہوئے ہیں۔
Haidth Number: 8404
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۰۴) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۹۵۴(انظر: ۲۱۶۰۷)

Wazahat

فوائد:… کاغذ کی قلت کی وجہ سے کپڑے پر قرآن مجید لکھا گیا۔