Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا اپنے زمانۂ خلافت میں (ایک قراء ت کے مطابق) مصاحف لکھوانا، پھران کو مختلف علاقوں میں تقسیم کرنا اور لوگوں کو اس پر پابند رہنے پر آمادہ کرنا اور اس کے مخالف قراء ت والے اور قدیم مصاحف کو جلا دینے کا بیان

۔ (۸۴۰۸م)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عن خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ أَ نَّہُ سَمِعَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ یَقُولُ: فُقِدَتْ آیَۃٌ مِنْ سُورَۃِ الْأَ حْزَابِ حِینَ نَسَخْنَا الْمَصَاحِفَ، قَدْ کُنْتُ أَ سْمَعُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَأُ بِہَا: {رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہِ} فَالْتَمَسْتُہَا فَوَجَدْتُہَا مَعَ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ فَأَ لْحَقْتُہَا فِی سُورَتِہَا فِی الْمُصْحَفِ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۸۲)

۔ (دوسری سند) سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب ہم مصحف لکھ رہے تھے تو میں نے سورۂ احزاب کی ایک آیت نہ پائی، جب کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے وہ سن رکھی تھی، وہ یہ آیت تھی: {رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہِ……}، جب میں نے وہ آیت تلاش کی تو اس کو سیدنا خزیمہ بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس پایا، پس میں اس کو مصحف میں اس کی سورت میں لکھ دیا۔
Haidth Number: 8408
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۰۸م) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… حافظ ابن کثیر ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے کہا: یہ امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب میں سے ہے کہ انھوں نے لوگوں کو قرآن مجید کی ایک قراء ت پر جمع کر دیا، تاکہ لوگوں میں اختلاف واقع نہ ہو، جبکہ ان سے پہلے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما حفاظت ِ قرآن کا اہتمام کر چکے تھے، پس ائمۂ اربعہ اور خلفائے اربعہ دین کے مصالح پر متفق تھے۔ صحیح بخاری کی درج ذیل مفصل روایت سے پوری بات سمجھ میں آ جاتی ہے: سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: أَ نَّ حُذَیْفَۃَ بْنَ الْیَمَانِ قَدِمَ عَلَی عُثْمَانَ وَکَانَ یُغَازِی أَ ہْلَ الشَّأْمِ فِی فَتْحِ إِرْمِینِیَۃَ وَأَ ذْرَبِیجَانَ مَعَ أَ ہْلِ الْعِرَاقِ فَأَ فْزَعَ حُذَیْفَۃَ اخْتِلَافُہُمْ فِی الْقِرَائَ ۃِ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ لِعُثْمَانَ: یَا أَ مِیرَ الْمُؤْمِنِینَ! أَ دْرِکْ ہٰذِہِ الْأُمَّۃَ قَبْلَ أَ نْ یَخْتَلِفُوا فِی الْکِتَابِ اخْتِلَافَ الْیَہُودِ وَالنَّصَارٰی، فَأَرْسَلَ عُثْمَانُ إِلٰی حَفْصَۃَ أَ نْ أَ رْسِلِی إِلَیْنَا بِالصُّحُفِ نَنْسَخُہَا فِی الْمَصَاحِفِ ثُمَّ نَرُدُّہَا إِلَیْکِ، فَأَ رْسَلَتْ بِہَا حَفْصَۃُ إِلَی عُثْمَانَ، فَأَ مَرَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ الزُّبَیْرِ وَسَعِیدَ بْنَ الْعَاصِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ فَنَسَخُوہَا فِی الْمَصَاحِفِ، وَقَالَ عُثْمَانُ لِلرَّہْطِ الْقُرَشِیِّینَ الثَّلَاثَۃِ إِذَا اخْتَلَفْتُمْ أَ نْتُمْ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فِی شَیْء ٍ مِنْ الْقُرْآنِ فَاکْتُبُوہُ بِلِسَانِ قُرَیْشٍ، فَإِنَّمَا نَزَلَ بِلِسَانِہِمْ فَفَعَلُوا حَتَّی إِذَا نَسَخُوا الصُّحُفَ فِی الْمَصَاحِفِ، رَدَّ عُثْمَانُ الصُّحُفَ إِلٰی حَفْصَۃَ وَأَ رْسَلَ إِلٰی کُلِّ أُفُقٍ بِمُصْحَفٍ مِمَّا نَسَخُوا وَأَ مَرَ بِمَا سِوَاہُ مِنْ الْقُرْآنِ فِی کُلِّ صَحِیفَۃٍ أَ وْ مُصْحَفٍ أَ نْ یُحْرَقَ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ وَأَ خْبَرَنِی خَارِجَۃُ بْنُ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ سَمِعَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ: فَقَدْتُ آیَۃً مِنْ الْأَ حْزَابِ حِینَ نَسَخْنَا الْمُصْحَفَ قَدْ کُنْتُ أَ سْمَعُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَأُ بِہَا فَالْتَمَسْنَاہَا فَوَجَدْنَاہَا مَعَ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَ نْصَارِیِّ: {مِنْ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہِ۔} فَأَ لْحَقْنَاہَا فِی سُورَتِہَا فِی الْمُصْحَفِ۔ حضرت حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدناعثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس پہنچے، اس وقت وہ اہل شام و عراق کو ملا کر آرمینۃ و آذربائیجان کو فتح کرنے کے لیے جنگ کر رہے تھے، قراء ت میں اہل عراق اور اہل شام کے اختلاف نے سیدنا حذیفہ کو بے چین کردیا، چنانچہ سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اے امیرالمومنین! اس امت کو پا لیجئے، قبل اس کے کہ یہیہود و نصاریٰ کی طرح کتاب میں اختلاف کرنے لگیں، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو پیغام بھیجا کہ تم وہ صحیفے میرے پاس بھیج دو، ہم اس کی نقلیں تیار کر کے تم کو واپس کر دیں گے، سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے یہ صحیفے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بھیجوا دیئے، سیدنا عثمان نے سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عبداللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا سعید بن عاص اور سیدنا عبدالرحمن بن حارث بن ہشام کو حکم دیا کہ وہ اس مصحف کی نقلیں تیار کریں اور سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان تینوں قریشیوں سے کہا: جب تم میں اور زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میں کہیں قراء تِ قرآن میں اختلاف ہو جائے تو اس کو قریش کی زبان میں لکھ دینا، کیونکہ قرآن مجید قریش کی زبان میں نازل ہوا ہے، پس ان لوگوں نے ایسا ہی کیا،یہاں تک کہ جب ان صحیفوں کو مصاحف میں نقل کرلیا گیا تو سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے وہ صحیفے سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو پاس بھجوا دیئے اور نقل شدہ مصاحف میں سے ایک ایک نسخہ تمام علاقوں میں بھیج دیئے اور حکم دے دیا کہ اس کے سوائے جو قرآن صحیفہیا مصاحف میں ہے، جلا دیا جائے، امام زہری نے کہا: مجھ سے خارجہ بن زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا قول نقل کیا کہ میں نے مصاحف کو نقل کرتے وقت سورۂ احزاب کی ایک آیت نہ پائی، حالانکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا تھا، پس جب ہم نے اسے تلاش کیا تو وہ آیت مجھے سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس ملی، وہ یہ آیت تھی: {مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہ…} (سورۂ احزاب: ۲۳) تو ہم نے اس آیت کو اس سورت میں شامل کردیا۔ عربوں کی سہولت کے لیے قرآن مجید سات قراء ات پرنازل ہوا تھا، لیکن جب بعد میں غیر عربوں کی وجہ سے یہی رخصت اور سہولت شدید اختلاف کا سبب بنی تو سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو ایک قراء ت پر جمع کر کے امت ِ مسلمہ پر احسانِ عظیم کر دیا۔