Blog
Books
Search Hadith

قراء توں کے بارے میں عام روایات اور اس مسئلہ میں صحابہ کے اختلاف کا بیان

۔ (۸۴۱۲)۔ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ مَسْعُوْدٍ: تَمَارَیْنَا فِیْ سُوْرَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ، فَقُلْنَا: خَمْسٌ وَثَلَاثُوْنَ آیَۃً، سِتٌّ وَثَلَاثُوْنَ آیَۃً، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَوَجَدْنَا عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یُنَاجِیْہِ، فَقُلْنَا: اِنَّا اِخْتَلَفْنَا فِی الْقِرَائَ ۃِ، فَاحْمَرَّ وَجْہُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ عَلِیٌّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَاْمُرُکُمْ اَنْ تَقْرَئُ وْا کَمَا عُلِّمْتُمْ۔ (مسند احمد: ۸۳۲)

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ قرآن مجید کی ایک سورت کے بارے میں ہمارا اختلاف ہو گیا، کسی نے کہا کہ پینتیس آیتیں ہیں اورکسی نے چھتیس آیتوں کی رائے دی، پس ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس چلے گئے اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سرگوشی کرتے ہوئے پایا، ہم نے کہا: قراء ت کے بارے میں ہمارا اختلاف ہو گیا ہے،یہ سنتے ہی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہوگیا، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تم کو یہ حکم دے رہے ہیں کہ اس کتاب کو ایسے پڑھو، جیسے تم کو تعلیم دی گئی ہے۔
Haidth Number: 8412
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۱۲) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابن حبان: ۷۴۶، والبزار: ۴۴۹ (انظر: ۸۳۲)

Wazahat

Not Available