Blog
Books
Search Hadith

سورۂ روم کی قراء ت کا بیان

۔ (۸۴۲۳)۔ عَنْ عَطِیَّۃَ الْعَوْفِیِّ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ {الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضَعْفًا} فَقَالَ: {اللّٰہُ الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُعْفًا} ثُمَّ قَالَ: قَرَأْتُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَمَا قَرَأْتَ عَلَیَّ فَأَ خَذَ عَلَیَّ کَمَا أَ خَذْتُ عَلَیْکَ۔ (مسند احمد: ۵۲۲۷)

۔ عطیہ عوفی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما پر یہ آیت تلاوت کی:{الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضَعْفًا} لیکن انھوں نے کہا: اس آیت کے الفاظ یوں ہیں: {اللّٰہُ الَّذِی خَلَقَکُمْ مِنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُعْفًا}، پھر کہا: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر اسی طرح قراء ت کی تھی، جس طرح تم نے مجھ پر کی ہے، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اسی طرح ٹوکا تھا، جس طرح میں نے تجھے ٹوکا ہے۔
Haidth Number: 8423
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۲۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف عطیۃ بن سعد العوفی ۔ أخرجہ ابوداود: ۳۹۷۸، والترمذی: ۲۹۳۶(انظر: ۵۲۲۷)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے جو الفاظ بیان کیے ہیں، وہ متواتر ہیں۔