Blog
Books
Search Hadith

سورۂ قمر کی قراء ت کا بیان

۔ (۸۴۲۸)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: اَقْرَاَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : {وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ} فَقَالَ رَجُلٌ: یَا اَبَا عَبْدِالرَّحْمٰنِ! مُدَّکِرٍ اَوْ مُذَّکِّرٍ؟ قَالَ: اَقْرَاَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُدَّکِرٍ۔ (مسند احمد:۳۷۵۵)

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یوں پڑھایا: {وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ} ایک آدمی نے کہا: اے ابو عبدالرحمن! مُدَّکِرٍ ہے یا مُذَّکِّرٍ ؟انہوں نے کہا، مجھے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مُدَّکِرٍ پڑھایا تھا۔
Haidth Number: 8428
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۲۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۳۴۵، ومسلم: ۸۲۳ (انظر: ۳۷۵۵)

Wazahat

فوائد:… متواتر قراء ت مُدَّکِرٍ کے الفاظ کے ساتھ ہے۔