Blog
Books
Search Hadith

قرآن مجید اور دوسری آسمانی کتابوں کے نزول کے وقت کا بیان اور صحابہ کا اس بات سے ڈرنا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے بارے میں قرآن مجید نازل ہو جائے

۔ (۸۴۳۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کُنَّا نَتَّقِیْ کَثِیْرًا مِنَ الْکَلَامِ وَالْاِنْبِسَاطِ اِلٰی نِسَائِ نَا عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَخَافَۃَ اَنْ یَنْزِلَ فِیْنَا الْقُرْآنُ، فَلَمَّا مَاتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَکَلَّمْنَا۔ (مسند احمد: ۵۲۸۴)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد مبارک میں اپنی بیویوں سے زیادہ باتیں کرنے اور زیادہ کھل کر ہنسنے سے گریز کرتے تھے، اس ڈر سے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے بارے میں قرآن مجید نازل ہو جائے، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وفات پائی تو تب ہم کھل کر بات کرنے لگے۔
Haidth Number: 8432
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۳۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۸۷ (انظر: ۵۲۸۴)

Wazahat

فوائد:… بعض صحابہ کرام کے گھریلو مسائل کی وجہ سے قرآن مجید کے بعض حصے نازل ہوئے، اس لیے دوسرے صحابہ محتاط ہو گئے۔