Blog
Books
Search Hadith

اس کا بیان کہ قرآن کی سو رتوں اور آیات میں سے کون سا حصہ آخر میں نازل ہوا

۔ (۸۴۴۷)۔ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: إِنَّ آخِرَ مَا نَزَلَ مِنْ الْقُرْآنِ آیَۃُ الرِّبَا، وَإِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُبِضَ وَلَمْ یُفَسِّرْہَا، فَدَعُوا الرِّبَا وَالرِّیبَۃَ۔ (مسند احمد: ۲۴۶)

۔ سعید بن مسیب سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: قرآن مجید کی سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیت سود والی ہے، لیکن ہوا یوں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابھی تک اس کی تفسیر نہیں کی تھی، پس سود کو بھی چھوڑ دو اور جس چیز میں سود کا شبہ ہو، اس کوبھی چھوڑ دو۔
Haidth Number: 8447
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۴۷) تخریج: حسن ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۲۷۶(انظر: ۲۴۶)

Wazahat

فوائد:… قرآن کے آخر میں نازل ہونے والے حصے کے بارے میں مزید روایات: سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ سب سے آخر میں سورۂ توبہ کی آیت {لَقَدْ جَائَ کُمْ رَسُوْلٌ …} نازل ہوئی، ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۸۶۲۸)، لیکنیہ حدیث ضعیف ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: آخِرُ سُوْرَۃٍ نَزَلَتْ {اِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} … سب سے آخر میں سورۂ نصر نازل ہوئی۔ (صحیح مسلم: ۵۳۴۹) یہ کل چار پانچ روایات ہیں، ان میں جمع تطبیق کی صورت کیا ہے؟ جبکہ حافظ سیوطی نے الاتقان فی علوم القرآن میں اس قسم کے کئی آثار ذکر نے کے بعد کہا: ان اقوال کے ساتھ ساتھ اس آیت {اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ} کا مسئلہ بھی اشکال والا ہے، کیونکہیہ آیت حجۃ الوداع کے موقع پر عرفہ میں نازل ہوئی، اس کا ظاہری مفہوم یہی ہے کہ اس سے پہلے تمام فرائض اور احکام کی تکمیل ہو چکی تھی، …، حالانکہ یہ بھی ثابت ہے کہ سود، قرض اور کلالہ والی آیت اس کے بعد نازل ہوئیں۔ قاضی ابو بکر نے الانتصار میں کہا: یہ اقوال ہیں، مرفوع احادیث نہیں ہیں، ہر صحابی نے اجتہاد اور ظن غالب کی روشنی میں بات کی ہے (کہ فلاں سورت یا آیت سب سے آخر میںنازل ہوئی)۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان اقوال کے قائلین کے مقاصد مختلف ہوں، مثلافلاں مضمون سے متعلقہ سب سے آخری آیتیہ ہے، سب سے آخر میں نازل ہونے والی مکمل سورت فلاں ہے، آیت فلاں ہے۔ واللہ اعلم۔