Blog
Books
Search Hadith

قرآن مجید کے نسخ کا بیان

۔ (۸۴۵۲)۔ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْفَجْرَ وَتَرَکَ آیَۃً، فَجَائَ أُبَیٌّ وَقَدْ فَاتَہُ بَعْضُ الصَّلَاۃِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! نُسِخَتْ ہٰذِہِ الْآیَۃُ أَ وْ أُنْسِیتَہَا؟ قَالَ: ((لَا بَلْ أُنْسِیتُہَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۴۵۸)

۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نمازِ فجر پڑھائی اور قراء ت کرتے کرتے ایک آیت چھوڑ دی، جب میں آیا تو نماز کا کچھ مجھ سے چھوٹ گیا تھا، بہرحال جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فارغ ہوئے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ میں بھول گیاہوں۔
Haidth Number: 8452
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۵۲) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ ابن خزیمۃ: ۱۶۴۷(انظر: ۲۱۱۴۰)

Wazahat

فوائد:… اس باب سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی بعض آیات منسوخ ہو گئیں تھی، بعض صحابہ کو ان کے نسخ کا علم نہیں تھا، لیکن ہمیشہ علم کو عدم علم پر مقدم سمجھا جاتا ہے، یعنی جس کو زائد چیز کا علم ہے، اس کی بات کو ترجیح دی جائے گی۔