Blog
Books
Search Hadith

ان آیات کا ذکر، جو قرآن مجید میں موجود تھیں، لیکن بعد میں منسوخ ہو گئیں

۔ (۸۴۵۵)۔ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: لَقَدْ أُنْزِلَتْ آیَۃُ الرَّجْمِ، وَرَضَعَاتُ الْکَبِیرِ عَشْرًا، فَکَانَتْ فِی وَرَقَۃٍ تَحْتَ سَرِیرٍ فِی بَیْتِی، فَلَمَّا اشْتَکٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَشَاغَلْنَا بِأَمْرِہِ، وَدَخَلَتْ دُوَیْبَّۃٌ لَنَا فَأَکَلَتْہَا۔ (مسند احمد: ۲۶۸۴۷)

۔ ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں رجم کی آیت اور بڑے آدمی کے لئے دس دفعہ دودھ پینے سے رضاعت ثابت کرنے والی آیت،یہ آیات میرے گھر میں چارپائی کے نیچے ایک کاغذ میں پڑی تھیں، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیمارہوئے اور ہم آپ کے ساتھ مشغول ہوگئے تو ہمارا ایک جانور اندر داخل ہوا اور وہ ورقہ کھا گیا۔
Haidth Number: 8455
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۵۵) اسنادہ ضعیف لتفرّد محمد بن اسحاق، وفی متنہ نکارۃ ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۹۴۴(انظر: ۳۶۳۱۶)

Wazahat

فوائد:… رضاعت کے بارے میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی حدیث درج ذیل ہے: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: کَانَ فِیمَا أُنْزِلَ مِنْ الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ یُحَرِّمْنَ، ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ، فَتُوُفِّیَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُنَّ فِیمَایُقْرَأُ مِنْ الْقُرْآنِ۔ … اس بارے میں جو قرآن میں نازل کیا گیا وہ دس بار مقرر شدہ دودھ پینا تھا، جو حرام کر دیتا تھا، پھر ان کو پانچ بار دودھ پینے سے منسوخ کردیا گیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات ہوئی تو ان کو قرآن مجید میں پڑھا جاتا ہے۔ (صحیح مسلم: ۲۶۳۴) اب رضاعت کا حکم پانچ دفعہ دودھ پینے سے ہی ثابت ہو گا، البتہ ان الفاظ کی تلاوت منسوخ ہو چکی ہے۔