Blog
Books
Search Hadith

سورۂ بقرہ کی تفسیر اور اس کے فضائل کا بیان

۔ (۸۴۸۱)۔ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّوَّاسَ بْنَ سَمْعَانَ الْکِلَابِیَّیَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((یُؤْتٰی بِالْقُرْآنِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَأَ ہْلِہِ الَّذِینَ کَانُوا یَعْمَلُونَ بِہِ، تَقَدَّمُہُمْ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ وَآلِ عِمْرَانَ))، وَضَرَبَ لَہُمَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثَلَاثَۃَ أَ مْثَالٍ مَا نَسِیتُہُنَّ بَعْدُ قَالَ: ((کَأَ نَّہُمَا غَمَامَتَانِ أَ وْ ظُلَّتَانِ أَ وْ سَوْدَاوَانِ بَیْنَہُمَا شَرْقٌ، کَأَ نَّہُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَیْرٍ صَوَّافَ یُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِہِمَا)) (مسند احمد: ۱۷۷۸۷)

۔ سیدنا نواس بن سمعان کلابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روزِ قیامت قرآن مجید کو او راس پر عمل کرنے والوں کو لایا جائے گا، سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران ان کے آگے آگے ہوںگی۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دو سورتوں کی تین مثالیں بیان کیں، جنہیں میں ابھیتک نہیں بھولا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گویا کہ یہ دو سورتیں دو بادل ہوں گی،یا دو سائے یا دو اندھیرا نما (سائے)، جن میں روشنی ہو گی، گویا کہ یہ دو پر پھیلانے والے پرندوں کی دو جماعتوں کی مانند ہوں گی اور اپنے پڑھنے والوں کے لئے دفاع کریں گی۔
Haidth Number: 8481
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۸۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۸۰۵ (انظر: ۱۷۶۳۷)

Wazahat

Not Available