Blog
Books
Search Hadith

سورۂ بقرہ کی تفسیر اور اس کے فضائل کا بیان

۔ (۸۴۸۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَال: لَا تَجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ مَقَابِرَ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَیَفِرُّ مِنَ الْبَیْتِ الَّذِیْیُقْرَئُ فِیْہِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ۔ (مسند احمد: ۷۸۰۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنائو، شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے، جس میں سورۂ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔
Haidth Number: 8484
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۴۸۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۷۸۰ (انظر: ۷۸۲۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا مضمون درج ذیل مرفوع روایت میں بھی بیان کیا گیا ہے: سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اِقْرَؤُوْا سُوْرَۃَ الْبَقَرَۃِ فِيْ بُیُوْتِکُمْ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَدْخُلُ بَیْتًایُقْرَاُ فِیْہِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ۔)) … اپنے گھروں میں سورۂ بقرہ کی تلاوت کیا کرو، کیونکہ جس گھر میں سورۂ بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے، اس میں شیطان نہیں گھستا۔ (حاکم: ۱/۵۶۱، صحیحہ:۱۵۲۱) سورۂ بقرہ حق ہے اور شیطان باطل ہے، جہاں حق کا ظہور اور آمد ہو، باطل وہاں سے دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔