Blog
Books
Search Hadith

احتلام ہو جانے کی بنا پر غسل کے واجب ہونے کا بیان، بشرطیکہ انزال ہوا ہو

۔ (۸۵۳)۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؓ أَنَّ أُمَّ سُلَیْمٍ سَأَلَتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ امْرَأَۃٍ تَرٰی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ رَأَتْ ذَالِکَ مِنْکُنَّ فَأَنْزَلَتْ فَلْتَغْتَسِلْ۔)) قَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ: أَوَ یَکُونُ ذَالِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، مَائُ الرَّجُلِ غَلِیْظٌ أَبْیَضُ وَمَائُ الْمَرْأَۃِ أَصْفَرُ رَقِیْقٌ، فَأَیُّہَا سَبَقَ أَوْ عَلَا أَشْبَھَہُ الْوَلَدُ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۲۴۷)

سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ سیدہ ام سلیمؓ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا، جو اپنے خواب میں وہ کچھ دیکھتی ہے، جو مرد دیکھتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی عورت اس طرح کا خواب دیکھے اور پھر اسے انزال بھی ہو جائے تو وہ غسل کرے۔ سیدہ ام سلمہؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا عورت کے ساتھ بھی ایسے ہوتا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جی ہاں، مرد کا پانی سفید اور گاڑھا ہوتا ہے اور عورت کا پانی زرد اور پتلا ہوتاہے، ان میں سے جو سبقت لے جاتا ہے، اسی سے بچے کی مشابہت ہو جاتی ہے۔
Haidth Number: 853
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، وأخرج الشطر الاول منہ مسلم: ۳۱۰ ، وأخرجہ ابن ماجہ: ۶۰۱، وانظر الحدیث رقم (۸۴۸) وما بعدہ مما روی عن ام سلیم (انظر: ۱۲۲۲۲)

Wazahat

Not Available