Blog
Books
Search Hadith

{نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ} کی تفسیر

۔ (۸۵۰۹)۔ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ الْمُہَاجِرُونَ الْمَدِینَۃَ عَلَی الْأَ نْصَارِ تَزَوَّجُوا مِنْ نِسَائِہِمْ، وَکَانَ الْمُہَاجِرُونَ یُجِبُّونَ، وَکَانَتْ الْأَ نْصَارُ لَا تُجَبِّی، فَأَرَادَ رَجُلٌ مِنْ الْمُہَاجِرِینَ امْرَأَتَہُ عَلٰی ذٰلِکَ فَأَبَتْ عَلَیْہِ حَتّٰی تَسْأَ لَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: فَأَ تَتْہُ فَاسْتَحْیَتْ أَ نْ تَسْأَ لَہُ فَسَأَ لَتْہُ أُمُّ سَلَمَۃَ فَنَزَلَتْ: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَ نّٰی شِئْتُمْ} وَقَالَ: ((لَا إِلَّا فِی صِمَامٍ وَاحِدٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۳۳)

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب مہاجرین مدینہ میں آئے تو انصاری خواتین سے شادیاں کیں، اب یہ مسئلہ پیدا ہوا مہاجر بیویوں کو اوندھا کر کے جماع کرتے تھے، جبکہ انصار اوندھا نہیں کرتے تھے، جب ایک مہاجر نے اپنی بیوی کو اوندھا کرکے جماع کرنا چاہا تو اس نے انکاور کر دیا اور کہا: جب تک میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھ نہیں لیتی، ایسا نہیں کرنے دوں گی، پس وہ آئی، لیکنیہ مسئلہ پوچھنے سے شرما گئی، سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو یہ آیت نازل ہوئی: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ}(سورۂ بقرہ: ۲۲۳) … تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، اپنی کھتیوں میں جس طرح چاہو آؤ۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جماع نہ کرو، مگر ایک ہی سوراخ میں (جو مباشرت کے لیے ہے)۔
Haidth Number: 8509
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۰۹) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

Not Available