Blog
Books
Search Hadith

{نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ} کی تفسیر

۔ (۸۵۱۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اُنْزِلَتْ ھٰذِہِ الْاٰیَۃُ: {نِسَائُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ} فِیْ اُنَاسٍ مِنَ الْاَنْصَارِ اَتَوُا النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَاَلُوْہُ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِئْتِہَا عَلٰی کُلِّ حَالٍ اِذَا کَانَ فِی الْفَرْجِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۱۴)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ انصاری لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ}(سورۂ بقرہ: ۲۲۳) … تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ۔ لیکن سوراخ ایک ہی استعمال کرنا چاہیے۔ جب وہ لوگ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور اس بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ہر کیفیت کے ساتھ اپنی بیوی کے ساتھ جماع کر سکتے ہو، بشرطیکہ مباشرت والی شرمگاہ ہی استعمال کی جائے۔
Haidth Number: 8510
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۱۰) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۲۴۱۴)

Wazahat

Not Available