Blog
Books
Search Hadith

{شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ…} کی تفسیر

۔ (۸۵۳۴)۔ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ بِعَرَفَۃَیَقْرَأُ ہٰذِہِ الْآیَۃَ: {شَہِدَ اللّٰہُ أَ نَّہُ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ وَالْمَلَائِکَۃُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ} [آل عمران: ۱۸] وَأَ نَا عَلٰی ذٰلِکَ مِنْ الشَّاہِدِینَیَا رَبِّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۱)

۔ سیدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عرفات میں یہ آیت پڑھ رہے تھے: {شَہِدَ اللّٰہُ أَ نَّہُ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ وَالْمَلَائِکَۃُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ} … اللہ نے گواہی دی کہ بے شک حقیقتیہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی، اس حال میں کہ وہ انصاف پر قائم ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے میرے ربّ! میں بھی اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔
Haidth Number: 8534
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۳۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، فیہ ثلاثۃمجاھیل: جبیر بن عمرو القرشی، وابو سعد الانصاری، وابویحیی مولی آل الزبیر ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۵۰(انظر: ۱۴۲۱)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت کی سند تو ضعیف ہے، البتہ آیت سے اہل علم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات اور فرشتوں کے ساتھ ان کا ذکر کیا ہے۔