Blog
Books
Search Hadith

{اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ کُفَّارٌ فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْ اَحَدِھِمْ مِلْئُ الْاَرْضِ ذَھَبًا} کی تفسیر

۔ (۸۵۳۹)۔ عَنْ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا أَ نَسُ بْنُ مَالِکٍ: أَ نَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یُجَائُ بِالْکَافِرِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَیُقَالُ لَہُ: أَ رَأَ یْتَ لَوْ کَانَ لَکَ مِلْئُ الْأَ رْضِ ذَہَبًا، أَ کُنْتَ مُفْتَدِیًا بِہِ؟ فَیَقُولُ: نَعَمْ، یَا رَبِّ!)) قَالَ: ((فَیُقَالُ: لَقَدْ سُئِلْتَ أَ یْسَرَ مِنْ ذٰلِکَ۔)) فَذٰلِکَ قَوْلُہُ عَزَّ وَجَلَّ: {إِنَّ الَّذِینَ کَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَہُمْ کُفَّارٌ فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْ أَ حَدِہِمْ مِلْئُ الْأَ رْضِ ذَہَبًا وَلَوِ افْتَدٰی بِہِ} [آل عمران: ۹۱]۔ (مسند احمد: ۱۳۳۲۱)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روز قیامت کافر کو لایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: اچھا یہ بتا کہ اگر تجھے زمین بھر سونا دے دیا جائے تو کیا اس عذاب سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اس کا فدیہ دے دے گا؟ وہ کہے گا: جی ہاں، اے میرے پروردگار! تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: (دنیا میں) تجھ سے اس سے آسان تر مطالبہ کیا گیا تھا (لیکن تو نے اس کو بھی پورا نہ کیا)۔ اللہ تعالی کے اس فرمان کا یہی مطلب ہے: {إِنَّ الَّذِینَ کَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَہُمْ کُفَّارٌ فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْ أَ حَدِہِمْ مِلْئُ الْأَ رْضِ ذَہَبًا وَلَوِ افْتَدٰی بِہِ}… یقینا وہ لوگ جو کفر کی حالت میں مر گئے، اگر یہ زمین بھر سونا بھی فدیہ میں دے دیں تو ان سے قبول نہیں کیا جائے گا۔
Haidth Number: 8539
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۳۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۵۳۸، ومسلم: ۲۸۰۵(انظر: ۱۳۲۸۸)

Wazahat

فوائد:… قارئین سے گزارش ہے کہ زندگی کے مقصد کو سمجھیں، وقت کی قدر کریں اور شرعی احکام کے مطابق شب و روز گزاریں،یہی اس زندگی اور اس جہاں کا راز ہے۔