Blog
Books
Search Hadith

{وَعَصَیْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا اَرَاکُمْ مَا تُحِبُّوْنَ} کی تفسیر

۔ (۸۵۴۷)۔ عَن الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی الرُّمَاۃِ، وَکَانُوا خَمْسِینَ رَجُلًا عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ جُبَیْرٍیَوْمَ أُحُدٍ، وَقَالَ: ((إِنْ رَأَ یْتُمُ الْعَدُوَّ وَرَأَ یْتُمُ الطَّیْرَ تَخْطَفُنَا فَلَا تَبْرَحُوْا۔))، فَلَمَّا رَأَ وُا الْغَنَائِمَ قَالُوْا: عَلَیْکُمُ الْغَنَائِمَ، فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: أَ لَمْ یَقُلْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَبْرَحُوْا۔)) قَالَ: غَیْرُہُ فَنَزَلَتْ: {وَعَصَیْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَ رَاکُمْ مَا تُحِبُّونَ} [آل عمران: ۱۵۲] یَقُولُ: عَصَیْتُمُ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا اَرَاکُمُ الْغَنَائِمَ وَھَزِیْمَۃَ الْعَدُوِّ۔ (مسند احمد: ۱۸۸۰۱)

۔ سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ احد والے دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پچاس تیر اندازوں پر سیدنا عبداللہ بن جبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو امیر مقرر فرمایا اور ان سے فرمایا: اگر تم دیکھو کہ دشمن نے ہمیں ماردیا ہے اور پرندے ہمارا گوشت نوچ رہے ہیں، پھر بھی تم نے اس مقام کو نہیںچھوڑنا۔ لیکن جب انہوں نے مالِ غنیمت کو دیکھا توکہنے لگے: تم بھی غنیمتیں جمع کرو، سیدنا عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: کیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ تم لوگوں نے اسی درے پر رہنا ہے۔ ؟ (لیکن وہ نہ مانے) اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: {وَعَصَیْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَ رَاکُمْ مَا تُحِبُّونَ}… اور جونہی کہ وہ چیز اللہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے (یعنی مالِ غنیمت اور دشمن کی شکست)تم اپنے سردار کے حکم کی خلاف ورزی کر بیٹھے راوی کہتا ہے: تم غنمتوں اور دشمنوں کی شکست دیکھنے کے بعد اپنے رسول کی نافرمانی کردی۔
Haidth Number: 8547
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۴۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۰۳۹، ۳۹۸۶، ۴۰۶۱ (انظر: ۱۸۶۰۰)

Wazahat

فوائد:… غزوۂ احد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک درّے پر پچاس تیر انداز صحابہ کو تعینات کیا،یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جنگی مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا، لیکنیہ دستہ حکم عدولی کر بیٹھا اور لشکر ِ اسلام کی فتح، شکست میں تبدیل ہو گئی، سبق یہ ملتا ہے کہ کسی حالت میں محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے اور ہر حال میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حکم کو مقدم رکھنا چاہیے۔ پوری آیتیوں ہے: {وَلَقَدْ صَدَقَکُمُ اللّٰہُ وَعْدَہٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِاِذْنِہِ حَتّٰی اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَعَصَیْتُمْ مِّنْ بَعْدِ مَآ اَرٰیکُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ مِنْکُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَمِنْکُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَۃَ ثُمَّ صَرَفَکُمْ عَنْھُمْ لِیَبْتَلِیَکُمْ وَلَقَدْ عَفَا عَنْکُمْ وَاللّٰہُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ۔}… اللہ نے تائید ونصرت کاجو وعدہ تم سے کیا تھا وہ تو اس نے پورا کر دیا۔ ابتدا میں اس کے حکم سے تم ہی ان کو قتل کر رہے تھے۔ مگر جب تم نے کمزوری دکھائی اور اپنے کام میں باہم اختلاف کیا، اور اس کے بعد کہ وہ چیز اللہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے (یعنی مالِ غنیمت اور دشمن کی شکست)تم اپنے سردار کے حکم کی خلاف ورزی کر بیٹھے، اس لیے کہ تم میں سے کچھ لوگ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کی خواہش رکھتے تھے، تب اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کر دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے۔ اور حق یہ ہے کہ اللہ نے پھر بھی تمہیں معاف ہی کر دیا کیونکہ مومنوں پر اللہ بڑی نظر عنایت رکھتا ہے۔