Blog
Books
Search Hadith

{اَوَلَمَّا اَصَابَتْکُمْ مُصِیْبَۃٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِثْلَیْہَا قُلْتُمْ اَنّٰی ھٰذَا} کی تفسیر

۔ (۸۵۴۸)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَمَّا أُصِیبَ إِخْوَانُکُمْ بِأُحُدٍ جَعَلَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ أَ رْوَاحَہُمْ فِی أَ جْوَافِ طَیْرٍ خُضْرٍ، تَرِدُ أَ نْہَارَ الْجَنَّۃِ، تَأْکُلُ مِنْ ثِمَارِہَا، وَتَأْوِی إِلٰی قَنَادِیلَ مِنْ ذَہَبٍ فِی ظِلِّ الْعَرْشِ، فَلَمَّا وَجَدُوا طِیبَ مَشْرَبِہِمْ وَمَأْکَلِہِمْ وَحُسْنَ مُنْقَلَبِہِمْ، قَالُوْا: یَا لَیْتَ إِخْوَانَنَا یَعْلَمُونَ بِمَا صَنَعَ اللّٰہُ لَنَا، لِئَلَّا یَزْہَدُوا فِی الْجِہَادِ وَلَا یَنْکُلُوا عَنْ الْحَرْبِ، فَقَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: أَ نَا أُبَلِّغُہُمْ عَنْکُمْ۔)) فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ ہٰؤُلَائِ الْآیَاتِ عَلٰی رَسُولِہِ: {وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللّٰہِ أَ مْوَاتًا بَلْ أَ حْیَائٌ} [آل عمران: ۱۶۹]۔ (مسند احمد: ۲۳۸۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب احد میں تمہارے بھائی شہید ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روحیں سبز پرندں میں ڈال دیں، وہ جنت کی نہروں پر جاتے ہیں، جنت کے پھل کھاتے ہیں اور عرش الٰہی کے سائے میں سونے کی قندیلوں میں جگہ پکڑ تے ہیں، جب انہوں نے کھانے پینے کییہ عمدگی اور اپنے ٹھکانے کی خوبصورتی دیکھی تو انھوں نے کہا: کاش ہمارے دنیا والے بھائیوں کو معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالی نے ہمارے ساتھ کس قدر اچھا سلوک کیا ہے، تاکہ وہ جہاد سے بے رغبتی نہ کریں اور جنگ سے روگردانی نہ کریں، اللہ تعالی نے فرمایا :میں تمہارا یہ پیغام تمہاری طرف سے تمہارے بھائیوں تک پہنچاتا ہوں، پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: {وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتًا بَلْ اَحْیَاء ٌ عِنْدَ رَبِّھِمْ یُرْزَقُوْنَ۔}… اور تو ان لوگوں کو جو اللہ کے راستے میں قتل کر دیے گئے، ہرگز مردہ گمان نہ کر، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق دیے جاتے ہیں۔
Haidth Number: 8548
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۴۸) تخریج: حسن ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۵/ ۲۹۴(انظر: ۲۳۸۸)

Wazahat

فوائد:… شہدء کی جس زندگی کو ثابت کیا جا رہا ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ بدعتی لوگ ایسی آیات کے ذریعے شہدا اور اولیا کی وہ زندگی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کا تصور انھوں نے بزعم خود قائم کر لیا ہے۔ حقیقتیہ ہے کہ جب کوئی آدمی مر جاتا ہے تو وہ اس دنیا سے منقطع ایک نئے عالم میں داخل ہو جاتا ہے، جس کو عالم برزخ کہتے ہے، اُس عالَم کا اس دنیا سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہے، اس عالَم میں نیکیوں اور برائیوں کا صلہ ملناشروع ہو جاتا ہے۔ شہداء کی مثال اس حدیثِ مبارکہ میں بیان کی گئی ہے۔