Blog
Books
Search Hadith

{وَاللَّاتِیْیَاْتِیْنَ الْفَاحِشَۃَ…} کی تفسیر

۔ (۸۵۵۱)۔ عَنْ عُبَادَۃُ بْنِ الصَّامِتِ، نَزَلَ عَلَی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم {وَاللَّاتِییَأْتِینَ الْفَاحِشَۃَ} إِلٰی آخِرِ الْآیَۃِ [النسائ: ۱۵]، قَالَ: فَفَعَلَ ذٰلِکَ بِہِنَّ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَبَیْنَمَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَالِسٌ وَنَحْنُ حَوْلَہُ، وَکَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَیْہِ الْوَحْیُ أَ عْرَضَ عَنَّا وَأَ عْرَضْنَا عَنْہُ وَتَرَبَّدَ وَجْہُہُ وَکَرَبَ لِذَلِکَ، فَلَمَّا رُفِعَ عَنْہُ الْوَحْیُ، قَالَ: ((خُذُوا عَنِّیْ۔)) قُلْنَا: نَعَمْ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیلًا، الْبِکْرُ بِالْبِکْرِ جَلْدُ مِائَۃٍ وَنَفْیُ سَنَۃٍ، وَالثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ جَلْدُ مِائَۃٍ ثُمَّ الرَّجْمُ۔))، قَالَ الْحَسَنُ: فَلَا أَ دْرِی أَ مِنَ الْحَدِیثِ ہُوَ أَ مْ لَا، قَالَ: ((فَإِنْ شَہِدُوْا أَنَّہُمَا وُجِدَا فِی لِحَافٍ لَا یَشْہَدُونَ عَلٰی جِمَاعٍ خَالَطَہَا بِہِ جَلْدُ مِائَۃٍ وَجُزَّتْ رُئُ وْسُہُمَا۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۶۱)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: {وَالّٰتِیْیَاْتِیْنَ الْفَاحِشَۃَ مِنْ نِّسَایِکُمْ فَاسْتَشْہِدُوْا عَلَیْہِنَّ اَرْبَعَۃً مِّنْکُمْ فَاِنْ شَہِدُوْا فَاَمْسِکُوْھُنَّ فِی الْبُیُوْتِ حَتّٰییَتَوَفّٰیھُنَّ الْمَوْتُ اَوْ یَجْعَلَ اللّٰہُ لَھُنَّ سَبِیْلًا۔} … اور تمھاری عورتوں میں سے جو بد کاری کا ارتکاب کریں، ان پر اپنے میں سے چار مرد گواہ طلب کرو، پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو انھیں گھروں میں بند رکھو، یہاں تک کہ انھیں موت اٹھا لے جائے، یااللہ ان کے لیے کوئی راستہ بنا دے۔ (سورۂ نسائ:۱۵) پس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خواتین کے ساتھ اسی طرح کیا، پھر ایک دفعہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گرد جمع تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہم سے رخ پھیر لیا کرتے تھے، اب کی بار بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے رخ پھیر لیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رخ مبارک کا رنگ تبدیل ہوگیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تکلیف ہوئی۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے وحی کی کیفیت دور ہوئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ سے حکم وصول کرو۔ ہم نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے بار ے میں یہ راستہ بتایا ہے کہ جب کنوارا، کنواری کے ساتھ زناکرے تو سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی اور جب شادی شدہ، شادی شدہ سے زنا کا ارتکاب کرتے تو سو کوڑے اور پھر رجم۔ حسن راوی کہتے ہیں: میں یہ نہ جان سکا کہ یہ اگلا حصہ حدیث کا حصہ ہے یا نہیں ہے: اگر لوگ گواہیدیں کہ یہ مرد اور عورت ایک لحاف میں پائے گئے ہیں، لیکن اس کے ساتھ جماع کی گواہی نہ دیں تو انہیں سو کوڑے مارے جائیں گے اور ان کے سر مونڈ دیئے جائیں گے۔
Haidth Number: 8551
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۵۱) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ: فان شھدوا …الخ ، وھذا الاسناد منقطع، فان الحسن البصری لم یسمع من عبادۃ بن الصامت ۔ أخرجہ مسلم: ۱۶۹۰ بلفظ خُذُوا عَنِّی خُذُوا عَنِّی قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیلًا الْبِکْرُ بِالْبِکْرِ جَلْدُ مِائَۃٍ وَنَفْیُسَنَۃٍ وَالثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ جَلْدُ مِائَۃٍ وَالرَّجْمُ (انظر: ۲۲۷۸۰)

Wazahat

فوائد:… حدود کے نازل ہونے سے پہلے زانی عورت کی سزا یہ تھی کہ اس کو گھر میں بند کر دیا جاتا، یہاں تک کہ وہ مر جاتی، پھر اللہ تعالی نے اس جرم کی مختلف سزائیں نازل کر دیں۔ حدیث نمبر (۶۶۸۲) اور اس کے بعد والی احادیث میں زنا کی حدود کی تفصیل گزر چکی ہے، اس حدیث سے یہ ثابت ہوا کہ شادی شدہ زانیوں کو رجم سے پہلے سو سو کوڑے لگائے جائیں گے۔