Blog
Books
Search Hadith

{اِنْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖاِلَّااِنَاثًا} کی تفسیر

۔ (۸۵۶۶)۔ عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ: {اِنْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖاِلَّااِنَاثًا} قَالَ: مَعَکُلِّصَنَمٍجَنِیَّۃٌ۔ (مسند احمد: ۲۱۵۵۱)

۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالی کے فرمان {اَنْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖاِلَّااِنَاثًا} (وہمشرکنہیں پکارتے مگر اناث کو) میں اِنَاثًا سے مراد یہ ہے کہ ہر بُت کے ساتھ ایک جننی ہوتی ہے۔
Haidth Number: 8566
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۶۶) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ (انظر: )

Wazahat

فوائد:… آیت کے لفظ اِنَاثًا کے معانی کے بارے میں مفسرین میں اختلاف پایا جاتا ہے، درج ذیل چاراقوال ہیں: (۱) اموات (مردے)، یہ رائے سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما اور امام حسن بصری کی ہے، بلکہ امام حسن نے کہا: ہر وہ چیز جس میں روح نہ ہو، جیسے پتھر اور لکڑی، وہ اناث ہے۔ (۲)بت، یہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اور مجاہد کا قول ہے۔ (۳)لات، عزی، مناۃ،یہ ساری خواتین تھیں،یہ ابو مالک، ابن زید اور سدی کا قول ہے۔ (۴) فرشتے، مشرک لوگ فرشتوں کو اللہ تعالی کی بیٹیاں تصور کیا کرتے تھے۔ العیاذ باللہ۔ اِنَاثًا سے شیطان مراد لینے والوں نے درج ذیل توجیہات پیش کی ہیں: (۱)بت کے اندر شیطان ہوتا ہے۔ (۲)یہ ابلیس ہے، اس کی عبادت کی صورت یہ ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ (۳)یہ وہ بت ہیں، جن کی عرب لوگ عبادت کیا کرتے تھے اور ان کے مؤنث نام رکھتے تھے، جیسے لات، عزی، نائلہ، مناۃ وغیرہ۔