Blog
Books
Search Hadith

{لَیْسَ بِاَمَانِیِّکُمْ} کی تفسیر

۔ (۸۵۶۸)۔ عَنْ أَ بِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {مَنْ یَعْمَلْ سُوئً ا یُجْزَ بِہِ} [النسائ:۱۲۳] شَقَّتْ عَلَی الْمُسْلِمِینَ، وَبَلَغَتْ مِنْہُمْ مَا شَاء َ اللّٰہُ أَ نْ تَبْلُغَ، فَشَکَوْا ذٰلِکَ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قَارِبُوْا وَسَدِّدُوْا فَکُلُّ مَا یُصَابُ بِہِ الْمُسْلِمُ کَفَّارَۃٌ حَتَّی النَّکْبَۃِیُنْکَبُہَا، وَالشَّوْکَۃِیُشَاکُھَا۔)) (مسند احمد: ۷۳۸۰)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: {مَنْ یَعْمَلْ سُوئً ا یُجْزَ بِہِ}… جو بھی کوئی برائی کرے گا اسے اس کی جزا دی جائے گی۔ تو یہ مسلمانوں پر بہت گراں گزری اور بہت زیادہ غمگین ہو گئے اور انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کی شکایت کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میانہ روی اختیار کرو اور راہِ صواب پر چلتے رہو، مسلمان کو جو تکلیف بھی پہنچتی ہے، وہ اس کے لیے کفارہ بنتی ہے، یہاں تک کہ وہ مصیبت جو اسے لاحق ہوتی ہے اور وہ کانٹا جو اس کو چبھتا ہے۔
Haidth Number: 8568
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۶۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۷۴(انظر: ۷۳۸۶)

Wazahat

Not Available