Blog
Books
Search Hadith

{وَاتَّخَذَ اللّٰہُ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا} کی تفسیر

۔ (۸۵۷۰)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ فِیْ قَوْلِہٖ: {وَاتَّخَذَاللّٰہُاِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا} [النسائ:۱۲۵] قَالَ: اَخْبَرَنِیْ عَبْدُالْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ رِبْعِیٍّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ اَنَّہٗقَالَ: اِنَّاللّٰہَ اتَّخَذَ صَاحِبَکُمْ خَلِیْلًایَعْنِیْ مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۳۷۴۹)

۔ معمر نے اللہ تعالی کے اس فرمان {وَاتَّخَذَ اللّٰہُ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا}… اور اللہ نے ابراہیم کو خاص دوست بنا لیا۔ کو سامنے رکھ کر روایت کی کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھییعنی محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خلیل بنایا ہے۔
Haidth Number: 8570
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۷۰) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۳۷۴۹)

Wazahat

فوائد:… چونکہ ابراہیم علیہ السلام اپنے ربّ کے بہت زیادہ مطیع اور فرمانبردار تھے، ان کی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی عظیم مثالوں سے بھری پڑی ہے، اللہ تعالی نے بھی ان کی قربانیوں کی قدر کی اور ان کو اپنا خلیل بنا لیا۔