Blog
Books
Search Hadith

{وَاتَّخَذَ اللّٰہُ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلًا} کی تفسیر

۔ (۸۵۷۱)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ صَاحِبَکُمْ خَلِیْلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۳۸۹۲)

۔ سیدنا ابن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھی کو اپنا خلیل بنایا ہے۔
Haidth Number: 8571
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۷۱) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۳۸۹۲)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بے مثال فضائل اور مناقب میں ایک فضیلت و منقبت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنا خلیل بنا لیا ہے۔ سبحان اللہ! یادرہے کہ خلیل اس مُحِبّ کو کہتے ہیں، جو اپنے دل میں اپنے محبوب سے اتنی زیادہ سچی اور گہری محبت رکھتا ہو کہ مزید اس کے دل میں کسی کے لئے کوئی گنجائش باقی نہ رہی ہو۔ ایسی محبت کو خلّت کہتے ہیں اور محبت کا یہ انداز صرف اللہ تعالی کے بارے میں اختیار کیا جا سکتا ہے۔