Blog
Books
Search Hadith

{یَسْتَفْتُوْنَکَ قُلِ اللّٰہُ یُفْتِیْکُمْ فِی الْکَلَالَۃِ} کی تفسیر

۔ (۸۵۷۴)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَاَلَہٗعَنِالْکَلَالَۃِ، فَقَالَ: ((تَکْفِیْکَ آیَۃُ الصَّیْفِ۔))(مسند احمد: ۱۸۷۹۰)

۔ سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کلالہ کے بارے میں دریافت کیا،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تجھے گرمیوں میں نازل ہونے والی آیت ہی کافی ہے۔
Haidth Number: 8574
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۷۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۸۸۹، والترمذی: ۳۰۴۲ (انظر: ۱۸۵۸۹)

Wazahat

فوائد:… سورۂ نساء کی آیت نمبر (۱۷۶) موسم گرما میںنازل ہوئی تھی، اس میں کلالہ کے عینی اور علاتی بہن بھائیوں کا ذکر ہے۔ سورۂ نساء کی آیت نمبر (۱۲) میں کلالہ کے اخیافی بہن بھائیوں کا ذکر ہے، اگر دونوں مقامات کو غور کے ساتھ پڑھا جائے تو کلالہ سے متعلقہ مسائل سمجھ آ جاتے ہیں۔ کلالہ کے مزید احکام جاننے کے لیے ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۶۳۸۳)