Blog
Books
Search Hadith

سورۂ مائدہ کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۵۷۵)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: اُنْزِلَتْ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سُوْرَۃُ الْمَائِدَۃِ، وَھُوَ رَاکِبٌ عَلٰی رَاحِلَتِہٖ،فَلَمْ تَسْتَطِعْ اَنْ تَحْمِلَہٗفَنَزَلَعَنْہَا۔ (مسنداحمد: ۶۶۴۳)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب سورۂ مائدہ کا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر نزول ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری پر سوار تھے، سواری میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ اس کیفیت میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اٹھا سکے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سے اتر آئے۔
Haidth Number: 8575
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۷۵) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۶۶۴۳)

Wazahat

فوائد:… نزولِ وحی کے وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر بوجھ پڑتا تھا، احادیث ِ صحیحہ س یہ بات ثابت ہے، ارشادِ باری تعالی ہے: {اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْکَ قَوْلًا ثَـقِیْلًا} … یقینا ہم ضرور تجھ پر ایک بھاری کلام نازل کریں گے۔ (سورۂ مزمل: ۵)