Blog
Books
Search Hadith

{اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ …الخ} کی تفسیر

۔ (۸۵۷۸)۔ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ مِنْ الْیَہُودِ إِلَی عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ! إِنَّکُمْ تَقْرَئُ وْنَ آیَۃً فِی کِتَابِکُمْ، لَوْ عَلَیْنَا مَعْشَرَ الْیَہُودِ نَزَلَتْ لَاتَّخَذْنَا ذَلِکَ الْیَوْمَ عِیدًا، قَالَ: وَأَ یُّ آیَۃٍ ہِیَ؟ قَالَ: قَوْلُہُ عَزَّ وَجَلَّ: {الْیَوْمَ أَ کْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِی} [المائدۃ: ۳] قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: وَاللّٰہِ! إِنَّنِی لَأَ عْلَمُ الْیَوْمَ الَّذِی نَزَلَتْ فِیہِ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَالسَّاعَۃَ الَّتِی نَزَلَتْ فِیہَا عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ فِییَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۸۸)

۔ طارق بن شہاب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایکیہودی،سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے امیر المومنین ! تم اپنی کتاب میں ایک ایسی آیت پڑھتے ہو کہ اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوئی ہوتی تو ہم نے (تعظیم کرتے ہوئے) اس دن کو عید بنا لینا تھا، انہوں نے کہا: وہ کونسی آیت ہے؟ اس نے کہا: اللہ تعالی کا یہ فرمان کہ {الْیَوْمَ أَ کْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِی}… آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی ہے۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:اللہ کی قسم! میں وہ دن جانتا ہوں، جس میں یہ آیت رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر نازل ہوئی تھی، بلکہ اس گھڑی کا بھی علم ہے، جس میں یہ نازل ہوئی تھی، جمعہ کا دن تھا اور عرفہ کی شام تھی۔
Haidth Number: 8578
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۷۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۵، ومسلم: ۳۰۱۷ (انظر: ۱۸۸)

Wazahat

فوائد:… یہ سوال کرنے والے کعب احبار ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ تھے، مشہور قول کے مطابق یہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت میں مسلمان ہوئے تھے، اس وقت ان کے ساتھ یہودیوں کی ایک جماعت تھی۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: فَاِنَّھَا نَزَلَتْ فِیْیَوْمِ عِیْدَیْنِ فِیْیَوْمِ جُمُعَۃٍ وَفِیْیَوْمِ عَرَفَۃَ۔ …یہ آیت تو دو عیدوں کے دن میںنازل ہوئی، جمعہ کا دن بھی تھا اور عرفہ کا دن بھی تھا۔ (ترمذی) چونکہ ہمارے دین کی بنیاد قرآن و حدیث پر ہے، نہ کہ عقلی اختراعات و ایجادات و تصورات پر، اس دین میں خوشی اور غمی کے معیارات مقرر ہیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ولادت با سعادت، نبوت و رسالت کا آغاز، اسراء و معراج، ہجرت ِ مدینہ، غزوۂ بدر کبری، غزوۂ خندق، فتح مکہ، دین کی تکمیل، جلیل القدر صحابۂ کرام کا قبولیت ِ اسلام، وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب امت ِ مسلمہ کے لیے بڑی بڑی خوشیوں کے دن ہیں، لیکن ان خوشیوں کا معیار نبی مہربان کا مبارک وجود ہے۔ معلوم ہوا کہ شریعت کی رہنمائی کے بغیر کسی مناسبت سے کسی دن کو تعظیم والا قرار دے کر اس کو خوشیاں منانا شروع کر دینایہودیانہ روش ہے، عصر حاضر میں سالگرہ اور وطنی عیدجیسے امور محض اغیار کی نقالی ہیں۔