Blog
Books
Search Hadith

{اِنَّمَا جَزَائُ الَّذِیْنَیُحَارِبُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ…الخ} کی تفسیر

۔ (۸۵۸۰)۔ عَنْ أَ نَسٍ أَ نَّ نَفَرًا مِنْ عُکْلٍ وَعُرَیْنَۃَ تَکَلَّمُوْا بِالْإِسْلَامِ، فَأَ تَوْا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَ خْبَرُوْہُ أَ نَّہُمْ أَ ہْلُ ضَرْعٍ، وَلَمْ یَکُونُوا أَ ہْلَ رِیفٍ، وَشَکَوْا حُمَّی الْمَدِینَۃِ، فَأَ مَرَ لَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِذَوْدٍ، وَأَ مَرَہُمْ أَ نْ یَخْرُجُوْا مِنَ الْمَدِینَۃِ فَیَشْرَبُوْا مِنْ أَلْبَانِہَا وَأَ بْوَالِہَا، فَانْطَلَقُوْا فَکَانُوْا فِی نَاحِیَۃِ الْحَرَّۃِ، فَکَفَرُوْا بَعْدَ إِسْلَامِہِمْ، وَقَتَلُوْا رَاعِیَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَسَاقُوا الذَّوْدَ، فَبَلَغَ ذٰلِکَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَبَعَثَ الطَّلَبَ فِی آثَارِہِمْ، فَأُتِیَ بِہِمْ فَسَمَلَ أَعْیُنَہُمْ وَقَطَّعَ أَ یْدِیَہُمْ وَأَ رْجُلَہُمْ، وَتُرِکُوْا بِنَاحِیَۃِ الْحَرَّۃِ،یَقْضَمُونَ حِجَارَتَہَا حَتَّی مَاتُوا، قَالَ قَتَادَۃُ: فَبَلَغَنَا أَ نَّ ہٰذِہِ الْآیَۃَ نَزَلَتْ فِیہِمْ {إِنَّمَا جَزَائُ الَّذِینَیُحَارِبُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ} [المائدۃ: ۳۳]۔ (مسند احمد: ۱۲۶۹۷)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ عکل اور عرینہ قبیلہ کے کچھ افراد نے اسلام قبول کیااور وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتایا کہ وہ مویشیوں والے لوگ ہیں، کھیتی باڑی والے نہیں ہیں، نیز انہوں نے مدینہ کے بخار کی بھی شکایت کی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے لیےاونٹوں کا حکم دیا اور ان سے فرمایا کہ وہ مدینہ سے باہر چلے جائیں اور اونٹوں کا پیشاب اور دودھ پئیں، ایسے ہی ہوا اور وہ مدینہ سے باہر حرّہ کی ایک طرف چلے گئے، لیکن انھوں نے اسلام لانے کے بعد کفر کیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چرواہے کو قتل کیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس بات کا پتہ چلا، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے تعاقب میں بندے بھیجے، جو ان کو پکڑ کر لے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی آنکھیں پھوڑ دیں، ان کے ہاتھ پائوں کاٹ ڈالے اور حرہ کی ایک جانب انہیں پھینک دیا، وہ پتھروں کو منہ میں کاٹے تھے اور اسی حالت میں مر گئے۔ قتادہ کہتے ہیں: ہمیں یہ بات پہنچی کہ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی: { اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَیُحَارِبُوْنَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗوَیَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ یُّقَتَّلُوْٓا اَوْ یُصَلَّبُوْٓا اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْہِمْ وَاَرْجُلُھُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ یُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِ ذٰلِکَ لَھُمْ خِزْی’‘ فِی الدُّنْیَا وَلَھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَاب’‘ عَظِیْم’‘} … جو لوگ اللہ تعالی اوراس کے رسول سے لڑیں اور زمین میں فساد کرتے پھریں ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کر دیئے جائیںیا سولی چڑھا دیئے جائیںیا مخالف جانب سے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے جائیں،یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے، یہ تو ہوئی ان کی دنیوی ذلت اور خواری اور آخرت میں ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔ (سورۂ مائدہ: ۳۳)
Haidth Number: 8580
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۸۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۰۱، ۴۱۹۲، ۵۷۲۷، ومسلم: ۱۶۷۱(انظر: ۱۲۶۶۸)

Wazahat

فوائد:… مُحَارِب: لغوی معنی: لڑائی کرنے والا :اصطلاحی تعریف: جو لوگوں کو قتل ہونے یا مال چھن جانے کے ڈر سے گھبراہٹ میں ڈال رکھے، خواہ وہ شہر میں ہو یا اس سے باہر اور ایسا کرنے والا مسلمان ہو یا کافر۔ اس کو محاربہ کہتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی منظّم اور مسلح جتھے کا اسلامی حکومت کے دائرے میںیا اس کے قریب صحرا وغیرہ میں راہ چلتے قافلوں اور افراد اور گروہوں پر حملے کرنا، قتل و غارت گری کرنا، سلب ونہب، اغوا اور آبرو ریزی کرنا وغیرہ۔ محاربہ کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۶۸۰۰)