Blog
Books
Search Hadith

{یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ …الخ} کی تفسیر

۔ (۸۵۸۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِیمُ الْخَمْرِ، قَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کَیْفَ بِإِخْوَانِنَا الَّذِینَ مَاتُوا وَہُمْ یَشْرَبُونَہَا؟ فَنَزَلَتْ: {لَیْسَ عَلَی الَّذِینَ آمَنُووَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِیمَا طَعِمُوا} إِلٰی آخِرِ الْآیَۃِ وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَقَالَ بَعْضُہُمْ: قَدْ قُتِلَ سُہَیْلُ بْنُ بَیْضَائَ وَہِیَ فِی بَطْنِہِ قَالَ: فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {لَیْسَ عَلَی الَّذِینَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِیمَا طَعِمُوا} إِلٰی آخِرِ الْآیَۃِ [المائدۃ: ۹۳]۔ (مسند احمد: ۲۰۸۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے ان بھائیوں کا کیا بنے گا، جو اس حال میں فوت ہوئے کہ وہ شراب پیتے تھے، پس یہ آیت نازل ہوئی: {لَیْسَ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْٓا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّاٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّاٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّاَحْسَنُوْا وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔}… ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جو وہ کھا چکے، جب کہ وہ متقی بنے اور ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے، پھر وہ متقی بنے اور ایمان لائے، پھر وہ متقی بنے اور انھوں نے نیکی کی اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (سورۂ مائدہ: ۹۳) ایک روایت میں ہے: کسی نے کہا: سیدنا سہیل بن بیضائ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شہید ہو گئے، جبکہ ان کے پیٹ میں شراب تھی (یعنی وہ اس وقت پیتے تھے) پس اللہ تعالی نے یہ حکم اتار دیا: {لَیْسَ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْٓا}۔
Haidth Number: 8586
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۸۶) تخریج: صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۰۵۲(انظر: ۲۰۸۸)

Wazahat

فوائد:… دیکھیں حدیث نمبر (۸۵۰۴)