Blog
Books
Search Hadith

{وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا…} کی تفسیر

۔ (۸۵۹۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَطًّا ثُمَّ قَالَ: ((ہٰذَا سَبِیلُ اللّٰہِ۔)) ثُمَّ خَطَّ خُطُوطًا عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔ ثُمَّ قَالَ: ((ہٰذِہِ سُبُلٌ، قَالَ یَزِیدُ: مُتَفَرِّقَۃٌ عَلٰی کُلِّ سَبِیلٍ مِنْہَا شَیْطَانٌیَدْعُو إِلَیْہِ ثُمَّ قَرَأَ : {واَنَّ ہٰذَا صِرَاطِی مُسْتَقِیمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیلِہِ} [الأنعام: ۱۵۳]۔ (مسند احمد: ۴۱۴۲)

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمارے لئے ایک خط کھینچا اور ساتھ ہی فرمایا: یہ اللہ تعالیٰ کا راستہ ہے۔ پھر اس کے دائیں بائیں کئی خطوط کھینچے اور فرمایا۔ یہ جدا جدا راستے ہیں، ان میں سے ہر راستے پر شیطان ہے، جو اپنی طرف بلاتا ہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت پڑھی: {واَنَّ ہٰذَا صِرَاطِی مُسْتَقِیمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیلِہِ}… اور یہ کہ بے شک یہی میرا راستہ ہے سیدھا، پس اس پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تمھیں اس کے راستے سے جدا کر دیں گے۔
Haidth Number: 8599
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۵۹۹) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ الطیالسی: ۲۴۴، والدارمی: ۱/ ۶۷، والنسائی فی الکبری : ۱۱۱۷۴، وابن حبان: ۷ (انظر: ۴۱۴۲)

Wazahat

فوائد:… اختلاف اور فرقہ بندی سے اجتناب کرتے ہوئے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کی جائے، یہی صراطِ مستقیم ہے۔