Blog
Books
Search Hadith

{وَاتَّقُوْا فِتْنَۃً لَا تُصِیْبَنَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْکُمْ خَاصَّۃً} کی تفسیر

۔ (۸۶۰۹)۔ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قُلْنَا لِلزُّبَیْرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: یَا أَ بَا عَبْدِاللّٰہِ! مَا جَائَ بِکُمْ ضَیَّعْتُمْ الْخَلِیفَۃَ حَتّٰی قُتِلَ ثُمَّ جِئْتُمْ تَطْلُبُونَ بِدَمِہِ؟ قَالَ الزُّبَیْرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: إِنَّا قَرَأْنَاہَا عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَ بِی بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ {وَاتَّقُوْا فِتْنَۃً لَا تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوْا مِنْکُمْ خَاصَّۃً} [الأنفال: ۲۵] لَمْ نَکُنْ نَحْسَبُ أَ نَّا أَ ہْلُہَا حَتّٰی وَقَعَتْ مِنَّا حَیْثُ وَقَعَتْ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۴)

۔ مطرف کہتے ہیں: ہم نے سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اے ابو عبداللہ! کون سی چیز تم کو یہاں لائی ہے، تم نے خلیفہ راشد کو ضائع کر دیا ہے، حتیٰ کہ انہیں مظلوم شہید کردیا گیا ہے۔ اور پھر تم ان کے خون کا مطالبہ کرنے بیٹھ گئے ہو؟ سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ہم نے عہد ِ نبوی، سیدنا ابو بکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان کی خلافتوں میں یہ آیت پڑھی تھی: {وَاتَّقُوْا فِتْنَۃً لَا تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوْا مِنْکُمْ خَاصَّۃً}… اس فتنہ سے ڈرو جو خاص طور پر صرف انہی لوگوں کو ہی نہیں پہنچے گا جو تم میں سے ظالم ہیں۔ یہ خیال تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ہم اس کی زد میں آ جائیں گے، بہرحال یہ واقع ہوا اور ہم پر واقع ہوا۔
Haidth Number: 8609
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۰۹) تخریج: اسنادہ جیّد ۔ أخرجہ البزار: ۹۷۶ (انظر: ۱۴۱۴)

Wazahat

Not Available